الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: اپنا کیا ہوا صدقہ اپنے اختیار سے، مثلاً: خرید کر یا رجوع کر کے تو واپس نہیں لے...
اردو حاشہ:
اپنا کیا ہوا صدقہ اپنے اختیار سے، مثلاً: خرید کر یا رجوع کر کے تو واپس نہیں لے سکتا، البتہ اگر غیر اختیاری طور پر اس کے پاس آجائے، مثلاً: جسے صدقہ دیا تھا وہ فوت ہوگیا اور یہ صدقہ کرنے والا اس کا وارث بنتا ہے اور وراثت میں وہی صدقہ اسے واپس مل جائے تو پھر کوئی حرج نہیں۔ حدیث میں اس کی صراحت موجود ہے۔ دیکھیے: (صحیح مسلم، الصیام، حدیث: 1149) بعض اہل علم نے اس حدیث سے یہ استنباط بھی کیا ہے: ”جس لونڈی کو آزاد کرے، اس سے پھر نکاح نہ کرے کیونکہ یہ بھی صدقے میں رجوع ہی کی صورت ہے۔“ حالانکہ یہ تو احسان پر احسان ہے اور حدیث صحیح میں اسے دگنے ثواب کا سبب بھی قرار دیا ہے۔ دیکھیے: (صحیح البخاري:، العلم، حدیث: 97) خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت صفیہؓ کو آزاد کر کے ان سے نکاح فرمایا، لہٰذا یہ استنباط درست نہیں۔ دیکھیے: (صحیح البخاري، النکاح، حدیث: 5086، وصحیح مسلم، النکاح، حدیث: 1365)

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 2618