🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: جہاد کی مشقت عورت کے بس کی بات نہیں ہے، اس لیے وہ جہاد نہیں کر سکتیں۔ ویسے...
اردو حاشہ:
جہاد کی مشقت عورت کے بس کی بات نہیں ہے، اس لیے وہ جہاد نہیں کر سکتیں۔ ویسے بھی خطرہ ہے کہ عورتیں دشمن کے ہاتھوں قید ہوگئیں تو وہ ان کی بے حرمتی کرے گا جو مسلمان مردوں کے لیے ذلت و رسوائی کی بات ہوگی۔ ابتدائی طور پر عورتیں زخمیوں کو پانی پلانے، میدان جنگ سے منتقل کرنے اور ابتدائی مرہم پٹی کرنے کے لیے لشکر کے ساتھ چلی جایا کرتی تھیں مگر جب مرد زیادہ ہوگئے تو مندرجہ بالا مقاصد کے لیے بھی عام طور پر عورتوں کا میدان جنگ میں جانا بند ہوگیا۔ بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی ان کے جانے کو پسند نہیں فرمایا۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 2629