🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) رسول اللہﷺ کی وفات کے بعد وہ اس منظر کو بیان فرما رہی ہیں جو انھوں نے...
اردو حاشہ:
(1) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد وہ اس منظر کو بیان فرما رہی ہیں جو انھوں نے اپنے ذہن میں محفوظ کر لیا تھا، اس لیے یہ پیرایۂ بیان اختیار فرمایا۔
(2) ”خوشبو کی چمک“ گویا خوشبو کو کسی تیل وغیرہ میں شامل کر کے لگایا گیا ہو گا یا پھر کسی خوشبو دار پھول کا تیل نکالا گیا ہوگا۔ وہ چمک اس تیل کی تھی جومکمل طور پر زائل نہ ہوا تھا۔ ظاہر ہے خوشبو بھی آتی تھی۔
(3) ممکن ہے باب کا مقصد یہ ہو کہ ایسی جگہ خوشبو لگائی جائے جو کپڑوں کو نہ لگے یا مقصد یہ ہو کہ خوشبو بدن کو لگائی جائے، کپڑوں کو نہیں۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 2696