🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) اس شخص کا خیال تھا کہ یہ پابندیاں صرف حج میں ہیں، عمرے میں نہیں کیونکہ یہ...
اردو حاشہ:
(1) اس شخص کا خیال تھا کہ یہ پابندیاں صرف حج میں ہیں، عمرے میں نہیں کیونکہ یہ اس کے مقابلے میں کم مرتبے والا ہے۔ آپ نے فرمایا: کہ دونوں کے احرام میں کوئی فرق نہیں۔ دونوں میں پابندیاں ایک جیسی ہیں۔ احرام، حج اور عمرہ وغیرہ شریعت اسلامیہ سے پہلے بھی عرب میں رائج تھے۔ اور یہ پابندیاں بھی معروف تھیں اور یہ سابقہ انبیاء علیہم السلام کی تعلیمات تھیں۔
(2) ”خلوق“ یہ بھی ایک رنگ دار خوشبو ہے زعفران کی طرح لہٰذا اس کا حکم ہر لحاظ سے زعفران کی طرح ہے، یعنی مردوں کے لیے ہر حال میں منع ہے اور عورتوں کے لیے صرف احرام میں ممنوع ہے۔ اس کے علاوہ جائز ہے۔
(3) ”وہی عمرے میں کر۔“ یہاں حج اور عمرے کے افعال مراد نہیں بلکہ صرف احرام مراد ہے، یعنی دونوں کا احرام ایک جیسا ہوتا ہے۔
(4) چونکہ وہ شخص شرعی احکام سے ناواقف تھا، اس لیے اسے معذور تصور فرمایا۔ اب بھی کسی سے لا علمی کی بنا پر اس قسم کی کوئی غلطی سر زد ہو جائے تو ان شاء اللہ معذور ہوگا۔ واللہ أعلم
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 2710