🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد و مسائل : ➊ مذکورہ بالا احادیث [218، 219] میں کسی قسم کا تعارض نہیں ہے بلکہ یہ...
فوائد و مسائل:
➊ مذکورہ بالا احادیث [218، 219] میں کسی قسم کا تعارض نہیں ہے بلکہ یہ دو مختلف احوال کا بیان ہے۔
➋ دوبارہ رغبت ہو تو اس دوران میں وضو کر لینا جمہور کے نزدیک مستحب ہے۔ امام ابن خزیمہ اس وضو سے باقاعدہ نماز والا وضو مراد لیتے ہیں، نہ کہ محض استنجا یا تنظیف (صفائی) جیسے کہ امام طحاوی رحمہ اللہ کا خیال ہے اور اس کا فائدہ یہ بتایا گیا ہے کہ ”اس سے طبیعت میں خوب نشاط پیدہ ہو جاتی ہے۔“ اور یہی جملہ اس امر کے لئے ”امر استحباب“ ہونے کا قرینہ ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 220