الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) احرام میں دل کی نیت اصل ہے لیکن اس کے ساتھ زبان سے لبیک کی ادائیگی کا...
اردو حاشہ:
(1) احرام میں دل کی نیت اصل ہے لیکن اس کے ساتھ زبان سے لبیک کی ادائیگی کا اہتمام بھی ہونا چاہیے۔ صرف دو ان سلی سادہ چادریں پہننے سے احرام شروع نہیں ہوتا جب تک دل کی نیت اور لبیک کی ادائیگی نہ ہو۔
(2) لبیک عام طور پر کسی کے بلانے کے جواب میں کہا جاتا ہے۔ غالباً یہ لبیک اس اعلان کے جواب میں ہے جو ابراہیم علیہ السلام نے حج کی فرضیت کے بارے میں بیت اللہ کی تکمیل کے بعد کیا تھا کیونکہ اس اعلان کا تعلق ہر انسان سے اس وقت ہوتا ہے جب وہ حج کرنے جاتا ہے۔ (یاد رہے کہ یہاں حج سے مراد حج اور عمرہ دونوں ہیں کیونکہ عمرے کو حج اصغر بھی کہا جاتا ہے۔)
(3) لبیک مختصر ہے ایک لمبے جملے سے، جس کے معنیٰ ہیں: اے اللہ! میں تیرے حضور بار بار اپنے آپ کو پیش کرتا ہوں۔ اگرچہ اللہ تعالیٰ کے سامنے پیشی نماز وغیرہ میں بھی ہے لیکن حج کی پیشی ایک خصوصی رنگ رکھتی ہے، لہٰذا لبیک حج ہی کے ساتھ خاص ہے۔
(4) لبیک پکارنے کو ”اِھلال“ کہا جاتا ہے کیونکہ ”اِھلال“ کے معنیٰ ہیں، آواز بلند کرنا۔ چونکہ لبیک بلند آواز سے پکاری جاتی ہے لہٰذا اسے ”اِھلال“ کہتے ہیں، پھر چونکہ لبیک سے احرام شروع ہوتا ہے، اس لیے ”اھلال“ احرام کے معنیٰ میں بھی آتا ہے۔
(5) ”جب اونٹنی آپ کو لے کر کھڑی ہوتی“ احرام کا طریقہ یہ ہے کہ غسل کر کے ان سلی اور سادہ دو چادریں تہ بند اور قمیص کی جگہ لپیٹ لی جائیں، پھر فوراً لبیک شروع کر دیا جائے اور پھر وقتاً فوقتاً بلند آواز سے لبیک پکارتے رہیں۔ عمرے والا حرم تک اور حج والا 10 تاریخ کو رمی کی آخری کنکری کے ساتھ تلبیہ بند کرے گا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے فوراً بعد ہی لبیک کہہ دیا تھا مگر وہ چند قریبی افراد نے سنا، پھر جب آپ سواری پر سوار ہوئے تو پھر لبیک پکارا جو پہلے سے زیادہ لوگوں نے سنا مگر سب نے نہیں، پھر آپ بیداء کے ٹیلے پر چڑھے تو پھر لبیک پکارا جو تقریباً سب نے سنا۔ جس نے جہاں سنا، بیان کر دیا، کوئی اختلاف نہیں۔
(6) تلبیہ آپ نے سب سے پہلے کون سی نماز کے بعد پکارا؟ ایک رائے کے مطابق نماز فجر کے بعد۔ موقف ہذا کی دلیل میں صحیح بخاری کی حدیث پیش کی جاتی ہے۔ دیکھیے: (صحیح البخاری، حدیث: 1551) لیکن اس حدیث میں اس کی کوئی صراحت نہیں۔ صحیح مسلم (حدیث: 1243) کی روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ نماز ظہر تھی اور یہی درست ہے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم عصر کے وقت ذوالحلیفہ پہنچے تھے، اور آپ نے عصر کی نماز قصر، یعنی دو رکعت ادا فرمائی تھی، پھر رات آپ نے ذوالحلیفہ ہی میں گزاری اور دوسرے روز نماز ظہر کے فوراً بعد تلبیے کا آغاز فرمایا، پھر جب آپ اونٹنی پر بیٹھ گئے تو تلبیہ پکارا اور اسی طرح بیداء (ٹیلے) پر تلبیہ پکارا۔
(7) بعض روایات میں ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ذوالحلیفہ میں نماز پڑھی (صحیح البخاري، حدیث: 1532) یہ نماز احرام کی دو رکعتیں تھیں یا عصر کے دو فرض تھے؟ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ ظاہری الفاظ سے دونوں باتیں محتمل ہیں، لیکن دوسری روایات میں صراحت ہے کہ آپ نے ذوالحلیفہ میں جو دو رکعتیں ادا فرمائی تھیں، وہ عصر کی نماز دوگانہ تھی۔ دیکھیے: (فتح الباري: 3/ 493، مطبوعة دارالسلام، زیر بحث حدیث: 1532) اس لیے اسے احرام باندھنے کے بعد دو رکعت پڑھنے کے حکم یا استحباب کے لیے نص قرار نہیں دیا جا سکتا، البتہ بعض دوسری روایات سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم آتے جاتے ذوالحلیفہ میں دو رکعت پڑھا کرتے تھے۔ اس سے مطلقاً ذوالحلیفہ میں بطور تبرک کے دو رکعت پڑھنے کا جواز یا استحباب تو معلوم ہوتا ہے لیکن احرام کے وقت یا احرام باندھنے کے بعد دو رکعت پڑھنے کا اثبات نہیں ہوتا۔ شیخ البانی رحمہ اللہ نے بھی لکھا ہے کہ احرام کی کوئی مخصوص نماز نہیں، البتہ وہ وقت فرض نماز کا ہو تو نماز کے بعد احرام باندھا جائے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ بھی یہی ہے۔ (مناسک الحج والعمرة، للألباني، ص: 15، 16 مکتبة المعارف، الریاض)

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 2748