الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: الفاظ تلبیہ میں افضل یہی ہے کہ رسول اللہﷺ کے تلبیے پر اقتصار کیا جائے لیکن اگر کوئی...
اردو حاشہ:
الفاظ تلبیہ میں افضل یہی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تلبیے پر اقتصار کیا جائے لیکن اگر کوئی اس میں اضافہ کرتا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں چونکہ بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں تلبیہ کے الفاظ میں اضافہ کیا تھا۔ جس پر آپ نے خاموشی اختیار فرمائی، تو ثابت ہوا کہ تلبیہ کے الفاظ میں ایسا اضافہ کیا جا سکتا ہے جو اللہ کی تعظیم پر مبنی ہو، یہی قول جمہور علماء کا ہے۔ تفصیل کے لیے دیکھیے: (ذخیرة العقبیٰ شرح سنن النسائي: 24/ 220-221)

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 2751