🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ”بہز“ یعنی قبیلہ بہز کا ایک فرد۔ ان کا نام زید بن کعب ہے اور یہ صحابی...
اردو حاشہ:
(1) ”بہز“ یعنی قبیلہ بہز کا ایک فرد۔ ان کا نام زید بن کعب ہے اور یہ صحابی ہیں۔
(2) ”جنگلی گدھا“ یہ دراصل جنگلی گائے ہوتی ہے لیکن چونکہ اس کا پاؤں گدھے کی طرح خم دار ہوتا ہے، اس لیے اس معمولی مناسبت کی وجہ سے جنگلی گدھا کہہ دیا جاتا ہے۔ ورنہ حقیقتاً وہ گدھا نہیں ہوتا۔ تبھی توکھانا جائز ہے۔
(3) ”اسے کچھ نہ کہو“ محرم کو اجازت نہیں کہ وہ کسی جانور کا شکار کرے یا شکار کیے ہوئے کو پکڑے یا ذبح کرے، ہاں کوئی غیر محرم شخص اپنی مرضی سے اسے شکار کر کے بلکہ ذبح کر کے محرم کو دے دے تو وہ کھا سکتا ہے جیسا کہ اس بہزی نے کیا تھا، ورنہ وہ جانور کو اسی طرح رہنے دیں جیسا کہ بعد میں ہرن کے ساتھ ہوا۔
(4) روحاء مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ کی جانب تیس چالیس میل کے فاصلے پر ایک مقام ہے۔ اسی طرح دوسرے مقامات اثایہ، رویثہ اور عرج بھی مکہ کو جاتے ہوئے راستے میں آتے ہیں۔
(5) ”سائے میں“ ایک ٹیلے کی اوٹ میں پناہ لیے کھڑا تھا۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 2820