🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد و مسائل : اس حدیث میں ’’ملائکہ کے داخل نہ ہونے سے مراد“ رحمت کے فرشتے ہیں۔ کراماً...
فوائد و مسائل:
اس حدیث میں ”ملائکہ کے داخل نہ ہونے سے مراد“ رحمت کے فرشتے ہیں۔ کراماً کا تبین انسان سے جدا نہیں ہوتے اور ”تصویر“ سے مراد بت اور روح والی اشیاء کی تصویر ہے جبکہ اسے زینت کے لیے لٹکایا گیا ہو۔ اگر اس کی اہانت ہوتی ہو تو ایک حد تک رخصت ہے اور ”کتے“ سے مراد عام کتا ہے نہ کہ شکاری یا حفاظت والا، کیونکہ یہ جائز ہیں۔ یہ روایت شیخ البانی رحمہ اللہ کے نزدیک ضعیف ہے، اس لیے جنبی آدمی کی بابت یہ کہنا صحیح نہیں کہ اس کی وجہ سے فرشتے نہیں آتے۔ تاہم بشرط صحت، اس کی توجیہ یہ ممکن ہے کہ جنبی شخص تساہل کا مظاہرہ کرتے ہوئے غسل نہ کرے اور نمازیں بھی ضائع کر دے، تو کسی گھر میں ایسے جنبی کا وجود یقیناًً ملائکہ رحمت کے آنے میں مانع ہو سکتا ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 227