🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد و مسائل : ➊ امام ابوداود رحمہ اللہ نے اس حدیث کا وہم ہونا نقل کیا ہے اور...
فوائد و مسائل:
➊ امام ابوداود رحمہ اللہ نے اس حدیث کا وہم ہونا نقل کیا ہے اور امام ترمذی رحمہ اللہ نے بھی یہی اشارہ دیا ہے، مگر یہ بھی فرمایا ہے کہ ابواسحٰق سے یہ روایت شعبہ، ثوری اور دیگر کئی ایک نے روایت کی ہے۔ ہمارے دور حاضر کے محقق اور محدثین کرام علامہ احمد محمد شاکر اور شیخ البانی نے اس حدیث کو صحیح کہا ہے۔ دیکھیے: [سنن ترمذي شرح احمد محمد شاكر، 1؍202۔ 206]
اور آداب الزفاف از شیخ البانی اور بطور خلاصہ علامہ ابن قتیبہ کی ”تاویل مختلف الحدیث“ [306] سے یہ اقتباس پیش خدمت ہے: ”(مذکورہ مسئلہ میں) یہ سب امور جائز ہیں یعنی جو چاہے بعد از جماع نماز والا وضو کر کے سو جائے اور جو چاہیے صرف شرمگاہ اور اپنے ہاتھ دھو لے اور جو چاہے ویسے ہی سو رہے۔ مگر وضو کرنا افضل ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی تو پہلی صورت پر عمل کیا تاکہ فضیلت ثابت ہو اور کبھی دوسری پر، تاکہ رخصت رہے اور لوگوں کو عمل میں آسانی ہو، لہٰذا جو افضل پر عمل کرنا چاہے کر لے اور جو رخصت پر کفایت کرنا چاہے کر لے۔“ «والله اعلم بالصواب»
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 228