الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد و مسائل : ➊ اس روایت سے جنبی کے لیے قرآن کریم کی تلاوت ممنوع ثابت ہوتی ہے،...
فوائد و مسائل:
➊ اس روایت سے جنبی کے لیے قرآن کریم کی تلاوت ممنوع ثابت ہوتی ہے، لیکن اس کی صحت متفق علیہ نہیں۔ دیگر محققین کے نزدیک یہ روایت ضعیف ہے۔ نیز دیگر وہ احادیث بھی، جن میں حالت جنابت میں قرآن پڑھنے سے روکا گیا ہے، ضعیف ہیں۔ چنانچہ امام بخاری رحمہ اللہ نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل کیا ہے کہ: ”وہ جنبی کے لیے قرأت قرآن میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔“ یعنی ان کے نزدیک جنبی کا قرآن پڑھناجائز ہے۔ امام بخاری، امام ابن تیمیہ و ابن قیم اور امام ابن حزم رحمها اللہ وغیرہ کا موقف بھی یہی ہے۔ تفصیل کے لیے دیکھیے: [نيل الاوطارشوكانيٰ باب تحريم القراءة على الحائض والجنب وصحيح بخاري‘باب نقضي الحائض المناسك كلها]

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 229