الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد و مسائل : ➊ جنبی سے مساس و مصافحہ بلاشبہ جائز ہے۔ ➋ اس کا پسینہ اور لعاب...
فوائد و مسائل:
➊ جنبی سے مساس و مصافحہ بلاشبہ جائز ہے۔
➋ اس کا پسینہ اور لعاب بھی پاک ہیں۔
➌ مسلمان کا ناپاک ہونا ایک حکمی اور عارضی کیفیت ہوتی ہے جسے «مُحدِث» کہتے ہیں، میم کے ضمہ اور ”دال“ کے کسرہ کے ساتھ، اس کے بالمقابل مشرک معنوی طور پر نجس ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: «إِنَّمَا الْمُشْرِكُونَ نَجَسٌ» [9-التو بة: 28]
➍ غسل جنابت کو مؤخر کیا جا سکتا ہے، مگر افضل و اولیٰ یہ ہے کہ اس دوران میں وضو کر لے۔ جیسے کہ سنن ابی داود گزشتہ باب 89 میں بیان ہوا ہے۔
➎ سبحان اللہ کا کلمہ بطور تعجب بھی استعمال ہوتا ہے۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 231