🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد و مسائل : ➊ یہ واقعہ دو طرح سے روایت ہوا ہے۔ پہلا حدیث ابوبکرہ رضی اللہ عنہ...
فوائد و مسائل:
➊ یہ واقعہ دو طرح سے روایت ہوا ہے۔ پہلا حدیث ابوبکرہ رضی اللہ عنہ میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں داخل ہوئے اور تکبیر کہی، جیسے کہ امام ابوداود رحمہ اللہ نے چند شواہد پیش کیے ہیں۔ دوسرا روایت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ میں ہے کہ آپ نے تکبیر کہنے سے پہلے ہی اشارہ فرمایا: ان دونوں میں تطبیق ممکن ہے کہ «دخل فى صلاة» یا «كبر فى صلاة» کا معنی ارادہ فعل ہے یعنی «اراد ان يدخل فى صلاة» یا «اراد ان يكبر فى صلاة» مراد ہے۔ قاضی عیاض اور قرطبی نے ان روایات کے پیش نظر دو واقعات کا احتمال پیش کیا ہے جب کہ بخاری و مسلم میں حدیث ابوہریرہ منقول ہے۔ [صحيح بخاري حديث: 275۔ صحيح مسلم حديث: 605]
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 234