🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد و مسائل : ➊ امام ابوداود رحمہ اللہ اپنی بحث میں زہری اور ہشام بن عروہ کے مابین...
فوائد و مسائل:
➊ امام ابوداود رحمہ اللہ اپنی بحث میں زہری اور ہشام بن عروہ کے مابین اختلاف کا ذکر کر رہے ہیں کہ یہ مکالمہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا ہے یا سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کا، تو امام صاحب کے نزدیک ترجیح زہری کی روایت کو ہے یعنی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے مکالمے کو۔ انہوں نے اسی کے شواہد ذکر کیے ہیں، مگر قاضی عیاض کی تحقیق میں یہ مکالمہ سیدہ ام سلمہ اور ام سلیم کے مابین ہوا ہے۔ اس طرح ترجیح ہشام بن عروہ کی روایت کو ہو گی اور امام بخاری رحمہ اللہ کا میلان بھی اسی طرف ہے۔ [صحيح بخاري حديث: 130]
تاہم علامہ نووی نے کہا کہ عین ممکن ہے کہ دونوں ہی اس موقع پر موجود ہوں اور دونوں نے تعجب کا اظہار کیا ہو۔ «والله اعلم» [عون المعبود]
➋ سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کا یہ جملہ جو انہوں نے اپنے سوال سے پہلے کہا کہ ”اللہ تعالیٰ حق سے نہیں شر ماتا“ ان کے کمال حسن ادب پر دلیل ہے، یعنی جو بات عرفاً زبان پر نہیں لائی جاتی اور مجھے اس کی شرعاًً ضرورت ہے، بتائی جائے۔
➌ امہات المؤمنین کا اس سوال پر اظہار تعجب دلیل ہے کہ یہ ”کمال درجے کی طیبات و طاہرات“ تھیں، اس حد تک کہ انہیں خواب میں بھی کبھی برائی کا خیال نہ آیاتھا۔ [من افادات الشيخ سلطان محمود رحمه الله]
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 237