الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: یہ 9 ہجری کی بات ہے۔ اگرچہ مکہ مکرمہ 8 ہجری کے حج سے قبل فتح ہو چکا...
اردو حاشہ:
یہ 9 ہجری کی بات ہے۔ اگرچہ مکہ مکرمہ 8 ہجری کے حج سے قبل فتح ہو چکا تھا مگر اس سال نہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود حج کیا اور نہ کسی کو امیر حج مقرر فرمایا بلکہ آپ کی طرف سے مکہ مکرمہ کے گورنر حضرت عتاب بن اسید رضی اللہ عنہ کی سرکردگی میں حج ہوا لیکن یہ حج سابقہ طریقے کے مطابق کیا گیا کیونکہ ابھی حج کے بارے میں اسلامی تعلیمات کی فصیل نازل نہیں ہوئی تھی بلکہ بہت سے محققین کے قول کے مطابق حج کی فرضیت ہی 9 ہجری میں نازل ہوئی۔ 9 ہجری میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو امیر حج بنا کر بھیجا۔ مسلمانوں نے ان کی سرکردگی میں اسلامی طریقے کے مطابق حج کیا مگر اس سال کافر بھی بڑی تعداد میں حج کرنے آئے تھے۔ انھوں نے اپنے طریقے کے مطابق حج کیا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے مطابق منیٰ میں جگہ جگہ اعلانات کر دیئے گئے کہ آئندہ کوئی مشرک حج کرنے نہ آئے۔ 10 ہجری میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بنفس نفیس تشریف لے گئے۔ تقریباً تمام مسلمان بھی موجود تھے۔ آپ نے خالص اسلامی طریقے کے مطابق حج کروایا۔ اس سال کوئی مشرک موجود نہ تھا۔ یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا بھی آخری سال تھا۔ تین ماہ بعد آپ اپنے ”رفیق اعلیٰ“ سے جا ملے۔ فداہ نفسي وروحي وابي وامي۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 2960