الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ”کنارے کے پاس“ تاکہ طواف کرنے والوں کو دقت نہ ہو اور وہ نماز میں خلل نہ...
اردو حاشہ:
(1) ”کنارے کے پاس“ تاکہ طواف کرنے والوں کو دقت نہ ہو اور وہ نماز میں خلل نہ ڈالیں۔ معلوم ہوا طواف کی دو رکعتیں اگر مقام ابراہیم کے قریب پڑھنی ممکن نہ ہوں تو طواف کرنے والوں سے باہر آکر پڑھنی چاہئیں۔ بعض لوگ مقام ابراہیم کے پاس نماز پڑھنے کے لیے طواف کرنے والوں کے درمیان ہی میں نماز شروع کر دیتے ہیں، اس سے فریقین کو پریشانی ہوتی ہے۔ طواف کرنے والوں کو طواف کرنے میں اور نمازی کو اپنی نماز کی ادائیگی میں، بلکہ بسا اوقات رش کی وجہ سے نماز قطع کرنے تک کی نوبت آجاتی ہے، یہ درست نہیں بلکہ ایسی صورت میں دو رکعتیں مطاف سے باہر پڑھی جائیں۔
(2) ”کوئی شخص نہ تھا“ ابوداؤد میں ہے کہ آپ کے سامنے کوئی سترہ نہ تھا۔ (سنن ابی داؤد، المناسك، حدیث: 2016) اس سے استدلال کیا گیا ہے کہ مسجد حرام میں سترہ ضروری نہیں۔ لیکن یہ استدلال محل نظر ہے۔ کیونکہ مذکورہ بالا روایت اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ مسجد حرام ہو یا کوئی اور جگہ سترے کا اہتمام ضروری ہے جیسا کہ یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول و فعل سے ثابت ہے۔ (تفصیل کے لیے دیکھیے: زاد المعاد: 1/ 305) البتہ اگر رش کی بنا پر اس کا اہتمام ممکن نہ ہو تو یہ اضطراری حالت ہے، لیکن کسی بھی صحیح حدیث سے اس کا عدم اہتمام ثابت نہیں۔ واللہ أعلم! اس مسئلے کی تفصیل پیچھے حدیث: 759 میں گزر چکی ہے۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 2962