الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: یہ روایت ضعیف ہے، تاہم یہ تو واضح ہے کہ منیٰ بھی ایک متبرک مقام ہے۔ لیکن اس...
اردو حاشہ:
یہ روایت ضعیف ہے، تاہم یہ تو واضح ہے کہ منیٰ بھی ایک متبرک مقام ہے۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہاں کوئی درخت تلاش کر کے نمازیں پڑھی جائیں اور اسے مرجع خلائق قرار دیا جائے۔ کیا یہ کافی نہیں کہ وہاں حاجی لوگ چار پانچ دن ٹھہرتے ہیں، نمازیں پڑھتے ہیں، تکبیریں پڑھتے ہیں، قربانیاں کرتے ہیں وغیرہ؟ کیا یہ سب کچھ تعظیم کے لیے کافی نہیں؟ کیا ضروری ہے کہ ان سے بڑھ کر خود ساختہ تعظیم کی جائے؟ خصوصاً جب یہ خطرہ ہو کہ لوگ اس درخت کو ”معبود“ کی طرح سمجھنے لگیں گے۔ اسی بنا پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بیعت رضوان والا درخت کٹوا دیا تھا، جب لوگ جوق در جوق وہاں جا کر خصوصی نمازیں پڑھنے لگے تھے۔ دیکھیے: (فتح الباری، تحت حدیث: 4165) خطرہ تھا کہ کہیں لوگ اس درخت کو نفع ونقصان کا مالک ہی نہ سمجھنا شروع کر دیں جیسا کہ بہت سے ”تبرکات صالحین“ کے ساتھ ہوتا ہے۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 2998