🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) گھاٹی میں اترنا کوئی سنت نہیں، نہ صحابہ اترے تھے۔ رسول اللہﷺ کا اترنا ضرورت کے لیے...
اردو حاشہ:
(1) گھاٹی میں اترنا کوئی سنت نہیں، نہ صحابہ اترے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اترنا ضرورت کے لیے تھا۔ (2)”نماز پڑھیں گے؟“ یہ معنی بھی ہو سکتے ہیں: ”اے اللہ کے رسول! نماز پڑھ لیں“ یا ”اے اللہ کے رسول! نماز کا وقت ہوگیا ہے۔“ (3) ”سامان نہیں اتارے تھے“ یہ معنی بھی ہو سکتے ہیں کہ ابھی سب لوگ مزدلفہ میں نہیں پہنچے تھے کہ آپ نے نماز پڑھا دی، مگر پہلے معنی زیادہ صحیح ہیں اور دوسری احادیث سے زیادہ مطابقت رکھتے ہیں، غور فرمائیں۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3028