🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ”منیٰ کے دن تین ہیں“ ویسے تو چار دن ہیں مگر چونکہ یوم نحر میں دوسرے کام...
اردو حاشہ:
(1) ”منیٰ کے دن تین ہیں“ ویسے تو چار دن ہیں مگر چونکہ یوم نحر میں دوسرے کام بھی ہوتے ہیں، اس لیے اسے شمار نہیں فرمایا۔ 11، 12، 13 منیٰ کے دن ہیں۔ ان ایام میں تینوں جمروں کو کنکریاں ماری جاتی ہیں لیکن اگر کوئی شخص 12 تاریخ کو رمی کر کے منیٰ سے چلا جائے تو کوئی حرج نہیں۔ اسے 13 تاریخ کی رمی معاف ہے، لیکن اگر کوئی شخص ٹھہرا رہے تو اسے 13 تاریخ کی رمی بھی کرنی پڑے گی۔
(2) ”اس پر بھی کوئی گناہ نہیں“ بلکہ ثواب ہوگا۔ گناہ کی نفی پہلے جملے کی مناسبت سے ہے، ورنہ ٹھہرنا گناہ کا احتمال نہیں رکھتا، البتہ جلدی چلے جانے میں گناہ کا احتمال ہو سکتا تھا۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3047