الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) امام نسائی رحمہ اللہ نے مندرجہ بالا (12) احادیث سے جہاد کے وجوب وفرضیت پر استدلال کیا...
اردو حاشہ:
(1) امام نسائی رحمہ اللہ نے مندرجہ بالا (12) احادیث سے جہاد کے وجوب وفرضیت پر استدلال کیا ہے کیونکہ ان میں جہاد کا حکم صراحتاً مذکور ہے، البتہ اس وجوب کی شرعی حیثیت سمجھنے کے لیے حدیث 3087 کی تفصیل وتشریح مدنظر رکھنی چاہیے۔
(2) جہاد نفس کے ساتھ بھی فرض ہے اور مال کے ساتھ بھی، یعنی ملکر ضروریات کے تقاضے پورے کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ مکمل طور پر تعاون کیا جائے تاکہ حکومت دفاع کو مضبوط بنائے، نیز جنگی تیاری قائم رہے جسے دیکھ کر دشمن شرارت سے باز رہے۔
(3) زبان کے ساتھ جہاد یہ ہے کہ کافروں کو تبلیغ کرے، مسلمانوں کو جہاد پر ابھارے، اسلامی فوج کی تعریف کرکے ان کا حوصلہ بڑھائے اور دشمن کی ہجو کرکے ان کو بد دل کرے۔
(4) مذکورہ روایت کو محقق کتاب نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے صحیح قرار دیا ہے۔ محققین کی تفصیلی بحث سے تصحیح حدیث والی رائے ہی أقرب ألی الصواب معلوم ہوتی ہے۔ واللہ أعلم۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعة الحدیثیة مسند الإمام أحمد: 19/ 172، وصحیح نسائي أبي داود (مفصل) لألباني: 7/ 265، رقم: 2262)

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3098