🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) یہ صرف خواہش ہے، مقصد شہادت کی فضیلت بیان کرنا ہے ورنہ ایسا ہونا ممکن نہیں ہے۔...
اردو حاشہ:
(1) یہ صرف خواہش ہے، مقصد شہادت کی فضیلت بیان کرنا ہے ورنہ ایسا ہونا ممکن نہیں ہے۔ کبھی کوئی شہید زندہ نہیں ہوا۔ شہدائے احد نے اللہ تعالیٰ سے زندگی کی درخواست کی تھی مگر منظور نہ ہوئی۔ (صحیح مسلم، الأمارة، حدیث: 1887)
(2) شہادت کی خواہش کا فائدہ یہ ہے کہ اسے ثواب مل جائے گا، خواہ وہ بستر ہی پر فوت ہو‘ نیز اللہ تعالیٰ اسے شہادت کا مرتبہ عطا فرما دے گا۔
(3) معلوم ہوا کہ ہر شخص کا میدان جنگ میں جانا ضروری نہیں بلکہ حالات، وسائل اور ضروریات کا لحاظ ضروری ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3100