🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ’’بارہ انصاری‘‘ یہ ایک مخصوص وقت کی بات ہے ورنہ بہت سے مہاجرین بھی ثابت قدم رہے...
اردو حاشہ:
(1) ”بارہ انصاری“ یہ ایک مخصوص وقت کی بات ہے ورنہ بہت سے مہاجرین بھی ثابت قدم رہے تھے۔ گویا وہ میدان احد کے دوسرے اطراف میں داد شجاعت دے رہے تھے‘ جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ا س وقت انصار کے ایک گروہ میں تھے۔ یہ گیارہ انصاری تھے۔ حضرت طلحہ (مہاجر) کو ملا کر تغلیباً بارہ انصاری کہہ دیا۔ (2) ”بسم اللہ پڑھتا“ لیکن یہ ضروری نہیں کہ ہر بسم اللہ پڑھنے والے کو فرشتے اٹھالیں۔ یہ صرف حضرت طلحہ کے ساتھ خاص تھا‘ البتہ یہ معلوم ہوتا ہے کہ چوٹ لگنے کے موقع پر اللہ کا نام لینا چاہیے نہ کہ ہائے وائے پکارتا ہے۔ یہ مروت کے خلاف ہے‘ نیز اللہ تعالیٰ کا نام لینے سے قوت برداشت پیدا ہوگی کیونکہ اللہ تعالیٰ کا نام روحانیت کو زیادہ کرتا ہے‘ پھر اس سے انسان کا ایمان ظاہر ہوتا ہے اور مومن وکافر کے درمیان امتیاز حاصل ہوجاتا ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3151