🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ’’مسلمان شخص‘‘ کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں خوش وخرم ہوگا‘ البتہ کافر منافق تو درخواستیں کرے...
اردو حاشہ:
(1) ”مسلمان شخص“ کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں خوش وخرم ہوگا‘ البتہ کافر منافق تو درخواستیں کرے گاکہ مجھے واپس بھیجا جائے تاکہ اپنے گناہوں کی تلافی کرلوں مگر اس کی یہ درخواست قبول نہیں کی ہوگی۔ (2) ”مگر شہید“ کیونکہ وہ شہادت کا ثواب دیکھ لے گا اور چاہے گا کہ مجھے پھر جانے کا موقع ملے تاکہ میں دوبارہ شہادت پاؤں اور مزید درجہ حاصل کروں۔ شہید کی یہ خواہش دنیوی زندگی کے حصول کے لیے نہیں بلکہ شہادت کے حصول کے لیے ہوگی۔(3) غلام بن جائیں“ گویا اتنے غلاموں کی آزادی کے ثواب بھی شہادت کی فضیلت کو نہیں پہنچ سکتا۔ یا اس سے مراد دنیوی بادشاہت ہے‘ یعنی تمام بدویوں اور شہریوں کی بادشاہی مجھے منظور نہیں کیونکہ آخر یہ فانی ہے اور شہادت کا ثواب باقی اور دائم رہے گا۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3155