الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ’’ایک صحابی‘‘ معلوم یوں ہوتا ہے کہ وہ صحابی حضرت سلمان رضی اللہ عنہ ہی ہیں۔ واللہ...
اردو حاشہ:
(1) ”ایک صحابی“ معلوم یوں ہوتا ہے کہ وہ صحابی حضرت سلمان رضی اللہ عنہ ہی ہیں۔ واللہ اعلم۔ (2) تینوں ضربیں لگاتے وقت مندرجہ بالا آیت پڑھنے کا مقصید یہ ہے کہ دین اسلام کا غلبہ اللہ تعالیٰ کا قطعی فیصلہ ہے اور یہ ہوکررہے گا۔ کوئی اسے بدل نہیں سکے گا۔ (3) ”چمک“ بسا اوقات سخت ضرب کی وجہ سے چنگاریاں اڑتی ہیں۔ ظاہر ہے یہاں چمک سے یہ چنگاریاں مرا دنہیں کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تعجب فرمایا کہ سلمان رضی اللہ عنہ کو وہ چمک کیسے نظر آگئی‘ جب کہ چنگاریاں ہر موجود شخص کو نظر آتی ہے۔ یہ کوئی غیبی چیز تھی جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دکھلائی گئی۔ حضرت سلمان رضی اللہ عنہ کو وہ چمک تو نظر آئی مگر اس چمک کا مقصود معلوم نہ ہوا کیونکہ مقصود آپ کے لیے تھا۔ فوائدومسائل: (4) ”کسریٰ“ ایران کے بادشاہ کو خسرو کہتے تھے۔ عربوں نے اسے کسریٰ بنالیا۔ (5) ”قیصر“ رومیوں کے بادشاہ کا لقب تھا۔ (6) ”حبشہ“ اس ملک پر آپ نے حملہ کرنے سے روکا‘ اس کی ایک وجہ بظاہر یہ ہوسکتی ہے کہ اس ملک میں مسلمانوں کو ابتدائی مشکل دور میں پناہ مہیا کی تھی۔ اور اس ملک کا بادشاہ سب سے پہلے مسلمان ہوا۔ دوسری وجہ شاحین یہ بیان کی ہے کہ یہ علاقہ بہت دوردراز کا تھا‘ درمیان میں دشوار گزار کا جنگلات اور پہاڑ تھے‘ علاوہ ازیں سمندر میں بھی حائل تھے۔ اسی طرح ترکوں کا معاملہ تھا‘ یہ علاقہ ٹھنڈا تھا‘ جب کہ عرب گرم ملک ہے۔ ان دونوں علاقوں میںجا کر لڑنا مسلمانوں کے لیے شدید مشکلات کا باعث تھا‘ اس لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں علاقوں میں جا کرلڑنے سے منع فرمادیا‘ تاہم اس ممانعت کا مطلب یہ بھی نہیں کہ ضرورت داعی ہو تب بھی ان سے نہ لڑا جائے‘ نہ مسلمانوں ہی نے یہ مطلب لیا کیونکہ اس کا مطلب اگر یہ ہوتا تو خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم اولین غازیانِ قسطنطنیہ کے لیے بشارت سناتے نہ مسلمان ہی کبھی اُدھر کا رُخ کرتے۔ (7) چمک میں کسریٰ وقیصر کے شہر اور دیگرشہر دکھائے جانے کا مطلب ان علاقوں کی فتح ہے۔ اور واقعتا ایسے ہی ہوا۔ اور یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ ہے۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3178