الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) یہ واقعہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی خلافت اور زندگی کے آخری سال کا ہے۔ جب...
اردو حاشہ:
(1) یہ واقعہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی خلافت اور زندگی کے آخری سال کا ہے۔ جب مختلف علاقوں سے باغی اور مفسدین جتھ بندی کرکے خلافت کا شیرازہ بکھیرنے کے لیے مدینہ منورہ جمع ہوگئے تھے اور انہوں نے خود ساختہ الزامات کے تحت حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے دست برداری اور استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا ورنہ قتل کی دھمکی دی تھی۔ اور حج سے چند دن بعد حامیوں کی واپسی سے پہلے ہی انہوں نے اپنی دھمکی کو عملی جامہ پہنج دیا۔ (2) ”کچھ لوگوں کے اردگرد“ یہ باغیوں کے سردار تھے جنہوں نے مسجد نبوی کو اپنا ٹھکانا بنایا ہوا تھا۔ بعد میں انہوں نے مسجد نبوی پر قبضہ کرلیا۔ خود ہی امامت کراتے رہے اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو گھر میں محصور کردیا۔ (3) ”کھلیان“ جہاں کھجوریں خشک کرنے کے لیے پھیلائی جاتی تھیں۔ یہ مسجد سے متصل خالی جگہ تھی۔ غزوئہ خیبر کے بعد مسجد کی توسیع کی ضرورت محسوس ہوئی تو یہ خالی احاطہ خرید کر مسجد میں شامل کردیا گیا۔ اس توسیع کے بعد مسجد کی پیمائش 100×100 ہاتھ ہوگئی۔ اس صدقئہ جاریہ کا ثواب حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو تاقیامت ملتا رہے گا۔ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ وَأَرْضَاہُ۔ (3) ”بئررومہ“ میٹھے پانی کا کنواں جو ایک کنجوس یہودی کی ملکیت تھا۔ وہ مسلمانوں کو پانی نہیں لینے دیتا تھا۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3184