الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) یہ عورت بھی شاید بے آسرا تھی اور اولیاء نہ تھے۔ تبھی آپ نے بطور حاکم ولی...
اردو حاشہ:
(1) یہ عورت بھی شاید بے آسرا تھی اور اولیاء نہ تھے۔ تبھی آپ نے بطور حاکم ولی بن کر اس کا نکاح کردیا۔ اس روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر کسی کے پاس مہر کے لیے کوئی رقم یا کوئی چیز نہ ہو تو تعلیم کے عوض بھی نکاح کیا جاسکتا ہے، نیز اس روایت سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ مہر کی کوئی حد مقرر نہیں۔ تبھی تو آپ نے فرمایا: ”چاہے لوہے کی انگوٹھی ہی لے آ۔“ جن حضرات نے مہر کی حد مقرر سمجھی ہے وہ تاویل کرتے ہیں کہ اصل مہر الگ تھا۔ مگر تعجب ہے کہ اس مہر کا کہیں ذکر ہی نہیں؟ لہٰذا یہ تاویل کمزور مقرر ہے نہ زیادہ سے زیادہ۔ البتہ فریقین کی رضا مندی شرط ہے۔
(2) ہبہ فی النکاح، یعنی عورت کا نکاح کے لیے اپنے آپ کو پیش کرنا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خاص تھا۔ کسی اور شخص کے ساتھ ایسا معاملہ نہیں ہوسکتا۔
(3) تاکید کے لیے قسم کھانا جائز ہے اگرچہ مطالبہ نہ ہو۔
(4) نکاح میں حق مہر ضروری ہے۔
(5) مہر مؤجل جائز ہے۔
(6) کفو آزادی اور دین داری میں ہوتا ہے، نسب اور مال میں نہیں۔
(7) آدمی اپنا پیغام نکاح خود دے سکتا ہے۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3202