🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: جب رسول اللہﷺ کی ازواج مطہرات مندرجہ بالا اختیار والے امتحان میں سوفیصد کامیاب ثابت ہوئیں تو ان...
اردو حاشہ:
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات مندرجہ بالا اختیار والے امتحان میں سوفیصد کامیاب ثابت ہوئیں تو ان کی عظمت شان کے اظہار کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو منع فرما دیا گیا کہ آپ ان میں سے کسی کو طلاق دیں، یا ان کے علاوہ کسی اور عورت سے نکاح کریں، مگر چونکہ مقصد آپ پر پابندی لگانا نہیں تھا بلکہ مقصد ازواج مطہرات کی عظمت ظاہر کرنا تھا، لہٰذا کچھ وقت گزارنے کے بعد صراحت فرما دی گئی کہ نکاح وطلاق کے مسئلے میں آپ پر کوئی پابندی نہیں جسے چاہیں رکھیں، جسے چاہیں طلاق دیں اور جس سے چاہیں نکاح فرمائیں۔ مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اختیار کو استعمال نہیں فرمایا بلکہ ان بیویوں ہی کو قائم رکھا اور ان کی عزت وافزائی فرمائی۔ صلی اللہ علیہ وسلم ۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3206