🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ’’علقمہ کو بلالیا‘‘ دراصل حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ ور حضرت علقمہ اکٹھے تھے۔ حضرت عثمان...
اردو حاشہ:
(1) ”علقمہ کو بلالیا“ دراصل حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ ور حضرت علقمہ اکٹھے تھے۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کو علیحدگی میں بلا کر مندرجہ بالا پیش کش کی۔ جب حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے دیکھ لیا کہ یہ کوئی راز کی بات نہیں تو علقمہ کو دوبار ہ بلالیا تاکہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان سن سکیں۔ (2) اس حدیث میںنکاح کی طاقت سے مراد مالی طاقت ہے‘ نہ کہ جسمانی۔ ورنہ دوسری صورت میں روزے کی کیا ضرورت ہے؟
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3209