الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1) ”بتہ طلاق“ تیسری طلاق بھی بتہ ہے کیونکہ اس کے بعد رجوع نہیں ہوسکتا کیونکہ بتہ کے...
اردو حاشہ:
1) ”بتہ طلاق“ تیسری طلاق بھی بتہ ہے کیونکہ اس کے بعد رجوع نہیں ہوسکتا کیونکہ بتہ کے معنیٰ منقطع کردینے والی کے ہیں۔
(2) ”تصدیق فرمائی“ کیونکہ جب خاوند رجوع نہیں کرسکتا تو وہ عدت کے دوران میں اخراجات اور رہائش کا ذمہ دار کیوں ہو؟ یہ حدیث اس مسئلے میں بالکل واضح اور صریح ہے کہ مطلقہ ثلاثہ غیر حاملہ کے لیے نفقہ ہے نہ سکنیٰ۔ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کا یہی موقف ہے۔ حضرت علی، ابن عباس، جابر رضی اللہ عنہ اور عطاء، طاوس، حسن، عکرمہ، اسحاق، ابوثور وغیرہ فقہاء محدثین رحمہم اللہ کا بھی یہی موقف ہے اور یہی صحیح ہے۔ مسند احمد میں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”مرد پر عورت کا نان ونفقہ اور رہائش اس صورت میں ہے جب طلاق رجعی نہ ہو تو پھر مردے کے ذمے نہ اس کا نان ونفقہ ہے اور نہ رہائش۔“ (مسند أحمد: 6/ 416، 417) اور طبرانی کی ایک روایت میں ہے کہ ”جب عورت کسی دوسرے مرد سے نکاح کیے بغیر پہلے کے لیے حلال نہ ہوسکتی ہو تو اس عورت کے لیے (پہلے خاوند کے ذمے) نان ونفقہ ہے نہ رہائش۔“ (المعجم الکبیر للطبراني: 24/ 382، 383) احناف کا موقف ہے کہ اسے نفقہ اور سکنیٰ دونوں ملیں گے۔ حضرت عمر، ابن مسعودؓ، ابن ابی لیلیٰ اور سفیان ثوری کا بھی یہی موقف ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا حضرت فاطمہؓ کی بات تسلیم نہ کرنا اپنے اجتہاد کی بنا پر تھا۔ مجتہد سے اجتہاد میں غلطی ہوجانا اچنبھے کی بات نہیں، نیز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صریح فرامین ان کے اجتہاد پر مقدم ہیں۔ احناف نے اس حدیث کو رد کرنے کے لیے بہت زیادہ تاویلات کی ہیں جو قابل التفات نہیں، مثلاً: یہ کسی راوی کی غلطی ہے۔ حضرت فاطمہ بنت قیسؓ خاوند کے رشتہ داروں سے لڑتی جھگڑتی رہتی تھی، روز روز کی توتکار سے انہیں خاوند کے گھر سے منتقل کیا گیا۔ وہ گھر ویران جگہ تھا اور خطرہ تھا کہ کوئی اوباش دیوار نہ پھلانگ آئے۔ جو نفقہ خاوند نے ان کے لیے متعین کیا تھا، وہ اس سے زائد مانگتی تھیں، اور انکار زائد سے تھا نہ کہ اصل نفقہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تصدیق بھی زائد کی نفی سے تعلق رکھتی ہے، وغیرہ۔ امام مالک شافعی رحمہ اللہ کا موقف ہے کہ اسے رہائش ملے گی نفقہ نہیں ملے گا۔ لیکن دلائل کی رو سے صحیح موقف پہلا ہی ہے۔ واللہ أعلم۔
(3) عبداللہ بن ام مکتومؓ ان محترمہ کے محرم رشتہ دار ہوں گے۔ یا پھر نابینا اور بوڑھے ہونے کی وجہ سے آپ نے فاطمہ بنت قیس کو ان کے ہاں رہنے کی اجازت دی۔ اس سے یہ معلوم ہوا کہ عورتوں کے لیے مردوں کا دیکھنا جائز ہے، تاہم جہاں فتنے کا امکان ہو، وہاں اس کا جواز نہیں ہوگا۔
(4) حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ موالی سے تھے کیونکہ ان کے والد آزاد کردہ غلام تھے۔ ویسے بنیادی طور پر حضرت زیدؓ آزاد تھے اور خالص عربی تھے، مگر دشمنوں نے قید کر کے بیچ دیا۔ امام نسائی رحمہ اللہ کا مقصد یہی الفاظ ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت فاطمہ بنت قیسؓ کا نکاح، جو ایک مرتبہ آزاد خاتون تھیں، حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ سے کردیا، اگر چہ وہ مولیٰ تھے۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3224