الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: شریعت اسلامیہ میں متبنیٰ (گودلیا ہوا، منہ بولا بیٹا یا لے پالک) نہ تو بیٹا ہوتا ہے نہ...
اردو حاشہ:
شریعت اسلامیہ میں متبنیٰ (گودلیا ہوا، منہ بولا بیٹا یا لے پالک) نہ تو بیٹا ہوتا ہے نہ وارث۔ وہ اپنے اصلی باپ ہی کا بیٹا ہے اور اسی کا وارث۔ اسی طرح کسی کو غیر باپ کی طرف منسوب کرنا بھی منع اور حرام ہے۔ الا یہ کہ نسبت اجداد کی طرف ہو جس طرح غزوۂ حنین میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے آپ کو ”ابن عبدالمطلب“ فرمایا۔ دیکھیے: (صحیح البخاري، الجھاد والسیر، حدیث: 2862، وصحیح مسلم، الجھاد، حدیث: 1776) کیونکہ وہ زیادہ مشہور تھے اور آپ کے والد جوانی ہی میں فوت ہوگئے تھے۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3225