🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ”مگر وہ بانجھ ہے۔“ بعض باتیں مشہور ہوجاتی ہیں، تحقیق کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یا ممکن ہے...
اردو حاشہ:
(1) ”مگر وہ بانجھ ہے۔“ بعض باتیں مشہور ہوجاتی ہیں، تحقیق کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یا ممکن ہے اس کی پہلے شادی ہوئی ہو اور بچے نہ ہوئے ہوں۔
(2) ”منع فرما دیا“ کیونکہ نکاح کا مقصد صرف شہوت رانی نہیں بلکہ اولاد ہے۔ البتہ ایک دوسرے کا سہارا بننے کے لیے نکاح جائز ہے لیکن یہ عام طور پر بڑی عمر میں ہوتا ہے۔ نوجوان آدمی کو تندرست عورت ہی سے شادی کرنی چاہیے۔
(3) ”زیادہ بچے جننے والی“ یعنی کنواری لڑکی کیونکہ بیوہ کے مقابلے میں یہ زیادہ بچے جنتی ہے۔ یا اس بات کا پتہ اس کے خاندان اور اس کی قریبی عورتوں سے ہوسکتا ہے۔
(4) ”فخر کروں گا“ یعنی دوسرے انبیاءعلیہم السلام اور امتوں پر جیسا کہ دیگر احادیث میں صراحتاً وارد ہے۔ (إرواء الغلیل، حدیث: 1784)
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3229