🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ”قوی اور بہادر“ اپنے دور جاہلیت میں یہ چور اور ڈاکو تھے۔ رسول اللہﷺ نے ان کی...
اردو حاشہ:
(1) ”قوی اور بہادر“ اپنے دور جاہلیت میں یہ چور اور ڈاکو تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی عادت کے پیش نظر انہیں مسلمان قیدی اٹھا لانے پر مقرر فرما دیا۔ رَضِي اللّٰہُ عَنْه وَأَرْضَاہُ۔ انہوں نے یہ خدمت لوجہ اللہ انجام دی۔
(2) ”خارپشت“ اردو میں اسے سیہ کہتے ہیں جو اپنے جسم کے کانٹوں سے اپنا دفاع کرتی ہے۔ تشبیہ رات کے وقت آنے میں ہوگی۔
(3) ”نکاح کرلوں“ تاکہ پردہ بھی رہے اور قیدی بھی آزاد ہوتے ہیں۔ وہ شور بھی نہیں مچائے گی۔
(4) معلوم ہوا مومن شخص مشرک زانیہ سے نکاح نہیں کرسکتا، البتہ اگر وہ مسلمان ہوجائے اور زنا سے توبہ کرلے تو اس سے نکاح جائز ہے۔ مسلمان بدکار عورت اگر زنا پر مصر ہوتو اس سے بھی مومن صالح کو نکاح کرنا جائز نہیں۔ توبہ کی صورت میں کوئی حرج نہیں۔ ”زانیہ“ اسی وقت تک کہا جائے گا جب تک وہ زنا پر قائم رہے۔ چھوڑ دے اور توبہ کرلے تو وہ زانیہ نہیں۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3230