🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ”بھاؤ نہ بڑھاؤ۔“ یعنی چیز خریدنے کی نیت نہیں ہوتی، صرف گاہک کو دھوکا دینے کی نیت...
اردو حاشہ:
(1) ”بھاؤ نہ بڑھاؤ۔“ یعنی چیز خریدنے کی نیت نہیں ہوتی، صرف گاہک کو دھوکا دینے کی نیت سے زیادہ بھاؤ لگا دیتا ہے تاکہ وہ پھنس جائے۔ یہ دھوکا دہی اور ظلم ہے، لہٰذا منع ہے۔
(2) ”سامان نہ بیچے۔“ کیونکہ اس طرح مہنگائی بڑھے گی۔ ہاں اس کے لیے سامان خریدا جاسکتا ہے کیونکہ اس میں مہنگائی کا خطرہ نہیں بلکہ مہنگائی میں کمی آئے گی۔
(3) ”سودا نہ کرے۔“ جب تک پہلا شخص سودا کر رہا ہے کسی دوسرے کو بھاؤ بگاڑنے کی اجازت نہیں۔ ہاں ان کا سودا نہ ہوسکے تو کوئی دوسرا شخص بھی سودا کرسکتا ہے۔
(4) ”مطالبہ کرے۔“ یعنی پہلی بیوی کو طلاق دو ورنہ نکاح نہ کروں گی۔ یہ ناجائز ہے کیونکہ یہ خود غرضی ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3241