الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ”رسول اللہﷺ کا راز“ جواب دینے کی صورت میں راز فاش ہونے کی نوبت آسکتی تھی۔ ادھر...
اردو حاشہ:
(1) ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا راز“ جواب دینے کی صورت میں راز فاش ہونے کی نوبت آسکتی تھی۔ ادھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی قطعی فیصلہ نہ فرمایا تھا۔ ممکن تھا آپ کی رائے بدل جاتی۔ ایسی صورت حال میں افشائے راز فریقین کے درمیان کدورت کا ذریعہ بن سکتا تھا، اس لیے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے خاموشی اختیار فرمائی۔رَضِيَ اللّٰہُ عَنْهُ وَأَرْضَاہُ۔
(2) یہ حدیث اس بات کی دلیل ہے کہ خلفائے راشدین ایک دوسرے کے بہت زیادہ خیر خواہ، محبت اور پیار کرنے والے تھے، ان میں کسی قسم کی باہمی منافرت، چپقلش اور دشمنی نعوذ باللہ نہ تھی، ورنہ دشمن کو اپنی بیٹی کوئی نہیں دیتا۔
(3) اگر ولی کو پتہ ہو کہ میرے منتحب کردہ رشتے کو ناپسند نہیں کیا جائے گا تو وہ اپنی زیرولایت لڑکی سے مشورہ کیے بغیر اس کا نکاح کرسکتا ہے، خواہ وہ کنواری ہو یا شوہر دیدہ۔
(4) ثیبہ بھی ولی کی اجازت کے بغیر اپنا نکاح کرسکتی بلکہ ولی کی اجازت اس کے لیے بھی ضروری ہے۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3250