الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) حضرت زینبؓ کا نکاح حضرت زید بن حارثہ سے ہوا تھا مگر ان بن رہی۔ آخر طلاق...
اردو حاشہ:
(1) حضرت زینبؓ کا نکاح حضرت زید بن حارثہ سے ہوا تھا مگر ان بن رہی۔ آخر طلاق تک نوبت پہنچ گئی۔ حضرت زید رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متبنیٰ (منہ بولے، لے پالک بیٹے) تھے۔ اس سے پہلے یہ حکم اتر چکا تھا کہ متبنیٰ بیٹا نہیں ہوتا، نہ وہ وارث ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس حکم کو عملاً نافذ فرمانا چاہتا تھا، اس لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا گیا کہ اگر زید طلاق دے دیں تو آپ زینب سے نکاح فرمالیں تاکہ عملاً واضح ہوجائے کہ متبنیٰ، بیٹا نہیں۔ اس کی مطلقہ بیوی سے نکاح ہوسکتا ہے۔ آپ لوگوں کی ملامت سے ڈرتے تھے، اس لیے کوشش فرمائی کہ زید طلاق نہ دے لیکن اللہ تعالیٰ کے فیصلے کو کون ٹال سکتا ہے؟ حضرت زید نے طلاق دے دی۔ عدت ختم ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بہ امر الہٰی حضرت زینب کو نکاح کا پیغام بھیجا۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے استخارہ کیا۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں آیت اتاردی کہ اب جبکہ عدت ختم ہوچکی ہے، ہم نے تمہارا نکاح اس سے کردیا۔ دونوں اللہ کی رضا پر راضی تھے۔ خاوند بیوی بن گئے۔
(2) ”مشورہ کرلوں“ اسکا یہ مطلب نہیں کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عقد میں آنا پسند نہ فرماتی تھیں۔ وہ تو پہلے نکاح سے قبل بھی آپ سے نکاح کی خواہش مند تھیں۔ ان کا استخارہ تو پہلے نکاح کی ناکامی کا نفسیاتی اثر تھا یا اس بنا پر متردد تھیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق صحیح طور پر ادا کرسکیں گی یا نہیں؟
(3) ”قرآن مجید کا حکم اتر آیا“ اور وہ آیت ہے جس میں حضرت زید رضی اللہ عنہ کا نام نامی صراحتاً ذکر ہے۔ ارشاد الہٰی ہے: ﴿فَلَمَّا قَضَى زَيْدٌ مِنْهَا وَطَرًا زَوَّجْنَاكَهَا﴾ (الأحزاب: 33:37) اس فضیلت میں کوئی دوسرے صحابی ان کے ساتھ شریک نہیں۔ رَضِيَ اللّٰہُ عَنْه وَأَرْضَاه۔
(4) استخارہ کرنا مستحب ہے اگرچہ کام ظاہراً بہتر ہی معلوم رہا ہو۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3253