🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: ”تو برا خطیب ہے“ آپ کا اشارہ اللہ اور اس کے رسول کو ایک ضمیر (یَعْصِھِمَا کی ھِمَا)...
اردو حاشہ:
”تو برا خطیب ہے“ آپ کا اشارہ اللہ اور اس کے رسول کو ایک ضمیر (یَعْصِھِمَا کی ھِمَا) ضمیر میں جمع کرنے کی طرف ہے جیسا کہ صحیح مسلم کی روایت میں اس کی صراحت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ اس طرح کہہ: [وَمَنْ يَعْصِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ ]  ”جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کرے۔“ (صحیح مسلم، الجمعة، حدیث:۔870) اسی طرح آپ کے ایک خطبے میں بعینہٖ یہی الفاظ ہیں: [ومن يعصِهِما فإنَّه لا يضرُّ إلّا نفسَهُ ]  (سنن أبي داود، الصلاة، حدیث: 1097) نیز قرآن مجید میں ہے: ﴿إِنَّ اللَّهَ وَمَلائِكَتَهُ يُصَلُّونَ﴾ میں بھی ضمیر مشترک ہے، اس کے باوجود آپ نے یہاں تثنیہ کی ضمیر لانے پر اظہار ناراضی فرمایا تو اس کی وجہ یہ ہے کہ وعظ تقریر کے موقع پر ابہام کی بجائے توضحیح وتفسیر کی ضرورت ہے۔ اس خطیب نے یہاں ابہام کا مظاہرہ کیا جسے آپ نے پسند فرمایا۔ ا س سے یہ بات معلوم ہوئی کہ اختصار بھی اگرچہ ناجائز ہے لیکن عوام کے سامنے مختصر بات کرنے کی بجائے واضح الفاط میں بات کی جائے، اس میں کچھ طوالت ہو، تاکہ عوام کسی غلط فہمی کا شکار نہ ہوں، مزید دیکھیے: (شرح صحیح مسلم للنووي، حدیث: 870)
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3281