الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: حدیث: 3232 میں عنقریب گزرا ہے کہ ”تمہارے ہاتھ خاک آلودہ ہوں“ ظاہر الفاظ کے لحاظ سے بددعا...
اردو حاشہ:
حدیث: 3232 میں عنقریب گزرا ہے کہ ”تمہارے ہاتھ خاک آلودہ ہوں“ ظاہر الفاظ کے لحاظ سے بددعا ہے مگر یہاں مراد بددعا نہیں بلکہ مشفقانہ ڈانٹ اور تفہیم ہے۔ ویسے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بددعا اگر وہ غصے میں نہ ہو تو دعا ہی پر محمول ہوتی ہے۔ عرب میں بلکہ سب اقوام میں ایسا ہوتا ہے کہ لفظ بددعا کے ہوتے ہیں مگر مقصود ترحم وغیرہ ہوتا ہے۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3319