الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) راوئ حدیث حضرت عروہ بن زبیر حضرت عائشہؓ کی بڑی ہمشیرہ حضرت اسماء کے بیٹے تھے۔ رشتے...
اردو حاشہ:
(1) راوئ حدیث حضرت عروہ بن زبیر حضرت عائشہؓ کی بڑی ہمشیرہ حضرت اسماء کے بیٹے تھے۔ رشتے میں ان کے بھانجے تھے۔
(2) ”پوچھا“ کیونکہ ظاہراً شرط وجزا میں کوئی تعلق سمجھ میں نہیں آتا۔ حضرت عائشہؓ نے ایسی تفصیل بیان فرمائی کہ نہ صرف اس آیت بلکہ دیگر متعلقہ آیات کا مطلب بھی واضح ہوگیا۔ جزاھا اللہ عنا خیر الجزاء۔
(3) حضرت عائشہؓ کی اس تفصیل کا خلاصہ یہ ہے کہ جب کسی بچی کا والد فوت ہوجاتا ہے اور اس کے وارث چچا یا اس کے بیٹے ہوتے تو وہ اس یتیم بچی کی بجائے اپنا مفاد مقدم جانتے۔ اگر تو مال وجمال وافر ہوتا تو اس سے نکاح میں پرجوش ہوتے مگراسے اس کے مرتبے کے مطابق مہر نہ دیتے کیونکہ اصل مقصد تو اس کا مال حاصل کرنا ہونا تھا۔ اور اگر مال وجمال کی کمی ہوتی تو پھر اس کی طرف منہ بھی نہ کرتے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ تم کسی بھی حال میں یتیم بچیوں سے نکاح نہ کرو‘ خواہ وہ مال دار ہوں یا فقیر‘ بلکہ ان کا نکاح گھر سے باہر کرو تاکہ ان کا مال انہیں ملے وہ اپنا پورا مہر بھی حاصل کرسکیں۔ ہاں اگر سرپرست اور اولیاء دوسرے لوگوں کے برابر یا ان سے زیادہ مہر دیں تو وہ ان سے نکاح کرسکتے ہیں۔
(4) معلوم ہوا کہ عورتوں کا مہر ان کی ذاتی اور خاندانی حیثیت کے مطابق زیادہ سے زیادہ ہونا چاہیے۔ کم مہر مقرر کرنا ان پر ظلم ہے کیونکہ مہر عورت کا حق ہے نہ کہ اولیاء کا۔ اولیاء اپنے حق میں رعایت کرسکتے ہیں‘ عورت کے حق میں نہیں۔ اس مسئلے میں انصاف چاہیے۔ نہ تو فخروریا کے لیے ان کی حیثیت سے زائد مقرر کیاجائے‘ نہ اپنے مفاد کے لیے ان کی حیثیت سے کم۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3348