الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: آئندہ روایات کا اسانید کو دیکھنے سے خود بخود وضاحت ہوجاتی ہے کہ زائدہ کے علاوہ باقی راوۃ...
اردو حاشہ:
آئندہ روایات کا اسانید کو دیکھنے سے خود بخود وضاحت ہوجاتی ہے کہ زائدہ کے علاوہ باقی راوۃ صرف علقمہ کا ذکر کرتے ہیں۔ فوائدومسائل: (1) مہر مقرر کرنے کے بغیر نکاح ہوسکتا ہے مگر مہر کی نفی نہ کی جائے۔ اگر مہر کی نفی کی جائے گی تو نکاح باطل ہوگا۔ مہر کی نفی نہ ہو مگر مقرر نہ کیا گیا ہو تو بعد میں جس پر بھی اتفاق ہوجائے‘ وہی مہر ہوگا اور اگر اتفاق نہ ہو تو اس عورت کی ذات اور خاندانی حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے مہر مقرر کیا جائے گا‘ مثلاً: اس کی بہنوں یا پھوپھیوں یا اس جیسی دوسری عورتوں کا عمومی مہر۔ اسے مہر مثل کہا جاتا ہے۔ (2) حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے فتویٰ کی بنیاد ی یہ ہے کہ نکاح صحیح ہے اگرچہ مہر مقرر نہیں ہوا‘ اور وہ اس کی قانونی بیوی ہے اگرچہ جماع وغیرہ نہیں ہوا‘ لہٰذا اس پر تمام حقوق وفرائض لاگو ہوں گے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فیصلہ معلوم ہوجانے کے بعد تو اس فتویٰ کی صحت یقینی ہوگئی۔ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ وَأَرْضَاہُ۔ (3) اگر ایک مسئلے میں شرعی نص وارد ہو تو پھر قیاس واجتہاد کی گنجائش نہیں بلکہ اسی پر عمل کیا جائے گا۔ (4) حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا ورع تقویٰ دیکھیے کہ ایک ماہ تک غوروخوض کیا‘ پھر فتویٰ دیا جیسا کہ آئندہ روایت میں آرہا ہے۔ ایک عالم کے یہی لائق ہے کہ وہ فتویٰ دینے میں جلدی نہ کرے۔ نصوص میں غوروفکر کرے اور پھر کوئی رائے قائم کرے۔ (5) عالم دین کو اگر کوئی مسئلے کے بارے میں علم نہیں تو فوراً فتویٰ دینے کی بجائے دیگر جید علماء سے اس کی بابت پوری تفصیل معلوم کرے‘ پھر کوئی رائے قائم کرے۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3356