🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ”تین دن“ کیونکہ جس آدمی کے گھر پہلے سے بیوی موجود ہو‘ پھر کسی اور عورت سے...
اردو حاشہ:
(1) ”تین دن“ کیونکہ جس آدمی کے گھر پہلے سے بیوی موجود ہو‘ پھر کسی اور عورت سے شادی کرلے اور وہ بیوہ ہو تو اس کے پاس خصوصی طور پر تین دن رات ٹھہرے گا۔ اور اگر وہ کنواری ہو تو اس کے پاس سات دن رات رہے گا‘ پھر باری مقرر کرے گا۔ حضرت صفیہ بھی بیوہ تھیں‘ لہٰذا آپ ان کے پاس تین دن ٹھہرے‘ پھر باری مقرر فرمائی… صلی اللہ علیہ وسلم …
(2) ”ان عورتوں میں بھی شامل تھیں“ یعنی وہ آپ کی لونڈی نہیں تھیں بلکہ آپ کی ازواج مطہرات میں شامل ہوئیں کیونکہ آپ نے انہیں آزاد فرما کر ان سے نکاح کیا تھا۔ پردہ آزاد عورت کے ساتھ خاص تھا‘ اس لیے یہ الفاظ استعمال کیے گئے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3383