🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ”ہم نہیں دیکھتے“ مراد جبریل علیہ السلام ہیں جو رسول اللہﷺ کو نظر آرہے تھے مگر عائشہؓ...
اردو حاشہ:
(1) ”ہم نہیں دیکھتے“ مراد جبریل علیہ السلام ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نظر آرہے تھے مگر عائشہؓ کو نظر نہیں آرہے تھے۔ وحی کی کیفیت میں بھی ایسے ہی ہوتا تھا کہ آپ کو فرشہ نظر آرہا ہوتا تھا اور باقی لوگ نہیں دیکھ سکتے تھے۔
(2) اجنبی مرد اجنبی صالحہ عورت کو سلام بھیج سکتا ہے جبکہ کسی مفسدے کا اندیشہ نہ ہو۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے باب باندھ کر اس مسئلے کو ثابت کیا ہے: [بَابُ تَسْلِیمِ الرِّجَالِ عَلیَ النِّسَاء وَالنِّسَاء عَلیٰ الرِّجَالِ ] حضرت اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہم عورتوں کے پاس سے گزرے تو ہمیں سلام کیا۔ (سنن أبي داود‘ الأدب‘ حدیث: 5204) اس کے برعکس بھی ہوسکتا ہے۔ حضرت ام ہانی رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی۔ آپ اس وقت غسل فرما رہے تھے۔ میں نے آپ کو سلام کہا۔ (صحیح البخاري‘ الصلاة‘ حدیث:357)
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3405