🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
� تشریح : یہ حدیث مختصراً کتاب العلم میں بھی گزر چکی ہے۔ لفظ «خرج حين زاغت الشمس» سے ترجمہ...
� تشریح:
یہ حدیث مختصراً کتاب العلم میں بھی گزر چکی ہے۔ لفظ «خرج حين زاغت الشمس» سے ترجمہ باب نکلتا ہے کہ ظہر کی نماز کا وقت سورج ڈھلتے ہی شروع ہو جاتا ہے۔ اس حدیث میں کچھ سوال و جواب کا بھی ذکر ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر لگی تھی کہ منافق لوگ امتحان کے طور پر آپ سے کچھ پوچھنا چاہتے ہیں اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو غصہ آیا اور فرمایا کہ جو تم چاہو مجھ سے پوچھو۔ عبداللہ بن حذافہ رضی اللہ عنہ کو لوگ کسی اور کا بیٹا کہتے تھے۔ لہٰذا انہوں نے تحقیق چاہی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جواب سے خوش ہوئے۔ لوگ آپ کی خفگی دیکھ کر خوف سے رونے لگے کہ اب خدا کا عذاب آئے گا یا جنت و دوزخ کا ذکر سن کر رونے لگے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے آپ کا غصہ معلوم کر کے وہ الفاظ کہے جن سے آپ کا غصہ جاتا رہا۔ (صلی اللہ علیہ وسلم )
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 540