🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) [فِي قُبُلِ عِدَّتِهِنَّ] یہ جملہ حضرت عبداللہ بن عمر اور حضرت عبداللہ بن عباس کی قراء ت...
اردو حاشہ:
(1) [فِي قُبُلِ عِدَّتِهِنَّ] یہ جملہ حضرت عبداللہ بن عمر اور حضرت عبداللہ بن عباس کی قراء ت کے مطابق سورۂ طلاق کی پہلی آیت کا حصہ ہے‘ یعنی وہ اسے لِعِدَّتِھِنَّ کی جگہ قراء ت کرتے تھے۔ لیکن یہ قرء ت شاذ ہے‘ تاہم یہ جملہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مرفوعاً صحیح ثابت ہے اور حجت ہے جس سے آیت کا مفہوم متعین ہو جاتا ہے‘ یعنی تم عورتوں کو طلاق دینے لگو تو انہیں عدت کے آغاز‘ یعنی طہر میں طلاق دو۔
(2) چونکہ عدت حیض سے شمار ہوتی ہے‘ لہٰـذا حیض کی حالت میں طلاق سے عدت صحیح نہیں شروع ہوسکے گی۔ اگر وہ حیض شمار کریں گے تو عدت کم ہو جائے گی اور اگر اسے شمار نہیں کریں گے تو عدت لمبی ہوجائے گی‘ لہٰذا طلاق طہر میں ہونی چاہیے تاکہ حیض سے عدت شروع ہوسکے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3421