🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ”آپ اسے قتل کردیں گے“ کیونکہ کسی پر حد نافذ کرنا حکومت کا کام ہے۔ کوئی شخص...
اردو حاشہ:
 (1) ”آپ اسے قتل کردیں گے“ کیونکہ کسی پر حد نافذ کرنا حکومت کا کام ہے۔ کوئی شخص اپنے طور پر حد نافذ نہیں کرسکتا‘ لہٰذا اگر کوئی اشتعال میں آکر بیوی کے ساتھ لیٹے ہوئے آدمی کو قتل کردے تو اگر وہ گواہ پیش نہ کرسکے تو اسے قصاصاً قتل کردیا جائے گا‘ ورنہ تو لوگوں کے لیے قتل کا بہانہ بن جائے گا۔ البتہ آخرت میں اللہ تعالیٰ اس سے اپنے علم کے مطابق سلوک فرمائے گا‘ یعنی اگر مقتول واقعتا جرم زنا کا مرتکب تھا اور شادی شدہ تھا تو قاتل کو معافی مل جائے گی‘ ورنہ سزا ہوگی۔
(2) ”ناپسند فرمایا“ کیونکہ آپ نے خیال فرمایا کہ یہ فرضی سوالات ہیں‘ کوئی ایسا واقعہ پیش نہیں آیا۔ اور فرضی سوالات کرنا قبیح بات ہے۔ اللہ تعالیٰ کو تو علم تھا کہ حقیقتاً یہ واقعہ ہوچکا ہے‘ اس لیے اللہ تعالیٰ نے وحی اتاری۔
(3) ان شاء اللہ لعان کی تفصیل آگے آئے گی۔
(4) ”تین طلاقیں دے دیں“ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں منع نہیں فرمایا۔ ظاہراً اس روایت سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ تین طلاقیں اکٹھی دینا جائز نہیں۔ باقی رہا مسئلہ کہ عویمر نے تین طلاقیں دیں‘ تو ان کا یہ فعل ناواقفیت کی بنا پر تھا‘ لعان کے بعد اس کی ضرورت ہی نہیں تھی‘ اس لیے اس واقعے سے بہ یک وقت تین طلاقیں دینے کا جواز ثابت نہیں ہوتا۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3431