🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: اس روایت میں بھی یہ صراحت نہیں کہ انہیں تین طلاقیں اکٹھی دی گئی تھیں یا الگ الگ۔...
اردو حاشہ:
اس روایت میں بھی یہ صراحت نہیں کہ انہیں تین طلاقیں اکٹھی دی گئی تھیں یا الگ الگ۔ الفاظ دونوں معانی کا احتمال رکھتے ہیں۔ دوسری روایات کو ملانے سے معلوم ہوتا ہے کہ دراصل تیسری طلاق دی تھی۔ اسے بتہ بھی کہا گیا ہے۔ پہلی طلاقوں کو ساتھ ملا کر تین کہہ دیا گیا۔ تمام روایات کا ظاہری تضاد ختم کرنے کے لیے یہ تطبیق ضروری ہے‘ خصوصاً جب کہ تین اکٹھی دینے پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سخت ناراضی ظاہر فرمائی تھی۔(دیکھیے،روایت:3430)
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3434