الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) یہ لوگ چونکہ فطرت انسانی کی خلاف ورزی کرتے ہیں‘ اس لیے لعنت کے مستحق ہیں۔ (2)...
اردو حاشہ:
(1) یہ لوگ چونکہ فطرت انسانی کی خلاف ورزی کرتے ہیں‘ اس لیے لعنت کے مستحق ہیں۔
(2) ”رنگ بھرنے والی“ جسم کو پہلے سوئی کے ساتھ چھیدا جاتا ہے‘ پھر ان سوراخوں میں سرمہ یا نیل ڈال دیا جاتا ہے۔ وہ رنگ بعد میں سبز یا نیلگیوں نظر آتا ہے۔ اس کا میں غیر ضرورتی تکلف ہے۔ صرف حصول حسن کے لیے اپنے آپ کو چھیدنا فطرت کے خلاف ہے۔ حسن اصل نہیں‘ انسان اصل ہے۔
(3) ”بال ملانے والی“ اصل بالوں کے ساتھ زائد جعلی بال ملانا دھوکا دہی اور جعل سازی ہے جو انسانی فطرت کے خلاف ہے۔ سود دینے والا چونکہ اس نظام فاسد کو قائم رکھنے میں ممد ہے‘ اس لیے اسے بھی سود کے حکم میں شریک کردیا گیا۔
(4) ”سود لینے دینے والا“ سود کی بنیاد کنجوسی اور خود غرضی ہے جو انسانی فطرت کے خلاف ہے۔ سود دینے والا چونکہ اس نظام فاسد کو قائم رکھنے میں ممد ہے،اس لیے اسے بھی سود کے حکم میں شریک کر دیا گیا۔
(5) ”حلالہ کرنے والا“ یعنی مطلقہ عورت سے اس نیت سے نکاح کرنے والا کہ ایک دو دن جماع کے بعد چھوڑ دوں گا‘ یہ انسانی فطرت کے بجائے حیوانی فطرت ہے۔ انسانی فطرت تو مستقل نکاح کا تقاضا کرتی ہے جو انتہائی پاکیزہ عمل ہے جب کہ ”حلالہ“ تو سانڈ کی فطرت ہے اور انسانی فطرت کو مسخ کرنے والی چیزہے‘ لہٰذا یہ ملعون فعل ہے اور ایسا فعل نکاح کی بجائے زنا ہے۔ اس سے حلت جیسا پاکیزہ نتیجہ حاصل نہیں ہوسکے گا۔ بعض حلیہ ساز لوگوں نے اسے مشروع بنا دیا ہے۔ افسوس! ناطقہ سربگریباں ہے اسے کیا کہیے؟

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3445