الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) خاوند اپنی بیوی کو زنا کی حالت میں دیکھے لیکن اس کے علاوہ موقع کا کوئی گواہ...
اردو حاشہ:
(1) خاوند اپنی بیوی کو زنا کی حالت میں دیکھے لیکن اس کے علاوہ موقع کا کوئی گواہ موجود نہ ہو تو شریعت نے خاوند کے لیے رعایت رکھی ہے‘ ورنہ عام آدمی ایسی حالت میں یہ بات افشا نہیں کرسکتا۔ اسے خاموش رہنا پڑے گا لیکن خاوند کو اجازت ہے کہ وہ عدالت میں پیش ہو۔ عدالت عورت کو بھی طلب کرے گی اور دونوں سے قسمیں لے گی۔ اگر ان میں سے کوئی قسمیں کھانے سے انکار کردے تو اسے سزاد دی جائے گی۔ مرد کو تہمت کی اور اور عورت کو زنا کی۔ اگر دونوں قسمیں کھائیں تو عدالت ان کا نکاح ختم کردے گی اور کسی کو کچھ نہیں کہے گی۔ لعان کا طریقہ تفصیلاً آگے آرہا ہے۔ (باقی تفصیل کے لیے دیکھیے‘ حدیث:3431)
(2) لایعنی سوال کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ ایسے مسائل کی حوصلہ شکنی کی جاسکتی ہے۔
(3) بعض امور اگرچہ قبیح ہوتے ہیں لیکن مبتلا آدمی کا اس کے بارے میں سوال کرنا اور حل طلب کرنا مشروع ہے۔
(4) ناگزیر شرعی ضرورت کی بنا پر کسی کے مذموم اوصاف کا ذکر کرنا غیبت کے زمرے میں نہیں آتا۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3496