الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ”سختی کرتے ہو“ یعنی اگر عورت کو آخری عدت گزارنے کا پابند کیا جائے تو یہ اس...
اردو حاشہ:
(1) ”سختی کرتے ہو“ یعنی اگر عورت کو آخری عدت گزارنے کا پابند کیا جائے تو یہ اس پر بے جاسختی ہے کہ بچہ پہلے پیدا ہوتو چار ماہ دس دن پورے کرے اور اگر چار ماہ دس دن پہلے پورے ہوجائیں تو بچہ پیدا ہونے کا انتظار کرے۔ گویا حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اس مسلک کو پسند نہیں فرمایا بلکہ وہ حاملہ عورت کے لیے وضـع حمل ہی کو عدت قراردیتے تھے۔
(2) ”چھوٹی نساء“ یعنی وہ چھوٹی سورت جس میں عورتوں کے مسائل بیان ہوئے ہیں۔ اس سے مراد سورۂ طلاق ہے جس میں یہ آیت ہے: ﴿وَأُولاتُ الأحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَنْ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ﴾ (الطلاق: 65:4) ”حمل والی عورتوں کی عدت وضع حمل (بچے کی پیدائش) ہے۔“
(3) بڑی سورۂ نساء سے مراد وہ بڑی سورت ہے جس میں عورتوں کے مسائل بیان ہوئے‘ یعنی سورۂ بقرہ جس میں ذکر ہے کہ جس عورت کا خاوند فوت ہوجائے‘ وہ چار مہینے دس دن انتظار کرے۔
(4) حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا مقصود یہ ہے کہ حاملہ عورتو ں کا حکم بعد میں بیان کیا گیا‘ لہٰذا وہ چار ماہ دس دن کے حکم سے مستثنیٰ ہیں اور یہی مسلک ہے۔
(5) حق بات پہنچنے کے لیے اہل علم بیٹھ کر کسی مسئلے کے بارے میں بحث مباحثہ کرسکتے ہیں۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3551