الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: دراصل قرآن مجید میں دوآیات ہیں۔ دونوں سورۂ بقرہ میں ہیں۔ ایک آیت کا مفہوم یہ ہے: ”جن...
اردو حاشہ:
دراصل قرآن مجید میں دوآیات ہیں۔ دونوں سورۂ بقرہ میں ہیں۔ ایک آیت کا مفہوم یہ ہے: ”جن عورتوں کے خاوند فوت ہوجائیں‘ وہ چار ماہ دس دن تک اپنے آپ کو روکے رکھیں۔“ دوسری آیت کا مفہوم یہ ہے: ”خاوند فوت ہونے سے پہلے اپنی بیویوں کے بارے میں وصیت کرجائیں کہ ان کو ایک سال تک گھروں سے نکالا نہ جائے‘ لبتہ اگر وہ خود چلی جائیں تو ان کی مرضی۔“ پہلی آیت میں ”روکے رکھیں“ کے الفاظ سے یہ سمجھا گیا ہے کہ وہ خاوند کے گھر ہی میں رہیں۔ علاوہ ازیں یہی اس عورت کی عدت بھی ہے۔ اکثر مفسرین کے نزدیک یہ آیت ناسخ ہے۔ اور اس کے بعد آنے والی آیت جو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کا مدارِ استدلال ہے‘ منسوخ ہے۔ اس سے کسی قسم کا استدلال کرنا صحیح نہیں ہے۔ بہر حال حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کے استنباط کے مطابق دوسری آیت میں ان عورتوں کو گھر سے چلے جانے کی اجازت دے دی گئی ہے مگر کثیر صحابہ اور جمہور اہل علم کا خیال ہے کہ گھروں سے جانے کی رخصت چار ماہ دس دن کے دوران میں نہیں بلکہ سال سے باقی مادہ مدت‘ یعنی سات ماہ بیس دن کے دوران میں ہے جو بطور وصیت ان کے لیے رعایت رکھی گئی تھی۔ اور وہ بھی اب منسوخ ہے۔ اب بھی ان کے لیے اصل عدت گزارنا خاوند کے گھر ہی میں واجب ہے۔ احادیث میں اس کی صراحت ہے‘ اس لیے حدیث‘ جو قرآن کی صحیح تفسیر اور بذات خود ایک اصل ہے‘ کی رو سے جمہور اہل علم کا موقف ہی صحیح قرارپاتا ہے۔ (مزید دیکھیے‘ حدیث: 3558)

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3561