الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ’’شوخ رنگ دا‘‘ یعنی جو کپڑا بننے کے بعد رنگا جائے۔ عموماً ایسا رنگ شوخ ہوتا ہے۔(2)...
اردو حاشہ:
(1) ”شوخ رنگ دا“ یعنی جو کپڑا بننے کے بعد رنگا جائے۔ عموماً ایسا رنگ شوخ ہوتا ہے۔(2) ”دھاری دارکپڑا“ اصل عربی لفظ ”ثَوْبَ عَصْبٍ“ استعمال کیا گیا ہے‘ یعنی وہ کپڑا جسے بننے سے پہلے رنگا جائے‘ حالانکہ ایسا کپڑا پہننا تو سوگ والی کے لیے جائز ہے جیسا کہ بخاری ومسلم میں صراحت ہے:] ۔اِلاَّ اَثَوْبَ عَصْبٍ [(صحیح البخاری‘ الحیض ‘حدیث:313‘ وصحیح مسلم‘ الطلاق‘ حدیث: 938‘ بعد: 149)تو یہاں ”وَلاَ ثَوْبَ عَصْبٍ“ فاش غلطی ہے کہ ”اِلاَّ“ کی بجائے”وَلاَ“ ہوگیا جس سے مفہوم بالکل الٹ ہوگیا ہے۔ نسائی کبریٰ نسائی میں”اِلاَّ ثَوْبَ عَصْبٍ“ہی ہے۔ موجود الفاظ کا جواز مہیا کرنے کے لیے ترجمہ ”دھاری دا“ کیا گیا ہے کیونکہ دھاری دار کپڑے میں بھی خوشبو ہوتی ہے۔(3)”کچھ خوشبو لگاسکتی ہے“ یہ خوشبو زینت کے لیے نہیں بلکہ حیض کی بو ختم کرنے کے لیے ہے‘ نیز یہ خوشبو حیض والی جگہ پر لگائی جائے گی نہ کہ باقی جسم پ۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 3564